حیدرآباد ۔16 ستمبر (اعتماد نیوز)وزیر اعظم نریندر مودی اب ایک اور بیرونی ممالک کے ٹور پر جا رہے ہیں انکا اگلا دورہ امریکہ ہے جہاں سال گزشتہ وہ ایک مرتبہ دورہ کر چکے ہیں۔ وہ 23-28 ستمبر تک امریکہ کا دورہ کرینگے جہاں وہ ملک میں
سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کے ساتھ مختلف اجلاس منعقد کرینگے۔ اسی کے ساتھ وہ اقوام متحدہ کے اجلاس سے بھی مخاطب کرینگے اور اس اجلاس میں ہندوستان کی اقوام متحدہ میں مستقل سکیورٹی کونسل کے لئے وسیع تر بات چیت کی جائیگی ۔ وہ اسکے بعد فیس بک سی ای او سے بھی بات چیت کرینگے۔